ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں منکال وئیدیا نے کیا محکمہ جنگلات کے عملے کے لئے رہائشی کامپلیکس کا افتتاح

بھٹکل میں منکال وئیدیا نے کیا محکمہ جنگلات کے عملے کے لئے رہائشی کامپلیکس کا افتتاح

Wed, 13 Nov 2024 17:40:08  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل ، 13 / نومبر (ایس او نیوز) شہر کے ساگر روڈ پر محکمہ جنگلات کی جانب سے اپنے عملے کے لئے تعمیر کردہ رہائشی کامپلیکس کا افتتاح ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
    
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں خدمات انجام دینے والے عملے کے لئے ان کی تعداد کی منساسبت سے ضروری تعداد میں رہائشی مکانات دستیاب نہیں ہیں ۔ یہ لوگ زیادہ تر کرایے مکانات میں زندگی بسر کرتے ہیں ۔ ان کے لئے مناسب رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے ایسے مزید کامپلیکس تعمیر کیے جائیں گے  جو ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ تمام اہلکاروں کے لئے ایک ہی جگہ رہائشی سہولت فراہم کرنا ممکن نہیں ہے ۔ رہائش کے لئے مناسب مقامات کی نشاندہی کرنے کے بعد اس کے لئے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ 
    
اس موقع پر بھٹکل ٹاون میونسپل کے انچارج  صدر الطاف کھروری ، کاونسلر عبدالرووف نائطے ، ڈی ایف او یوگیش  اے سی ایف گریش ، اے سی ایف لوہیت ، آر ایف او شرت شیٹی وغیرہ موجود تھے ۔
 


Share: